class="wp-singular post-template-default single single-post postid-14070 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

عراق: شاپنگ مال میں آتشزدگی، 60 افراد ہلاک

عراق کے مشرقی شہر الکوت میں ہائپر مارکیٹ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آگ 5 منزلہ عمارت میں لگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، زیادہ تر افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔آگ لگنے کی ابتدائی طور پر وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔صوبائی گورنر کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے میں ابتدائی تحقیقات کے بارے میں آگاہ کردیا جائے گا۔ عمارت اور مال کے مالک کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter