class="wp-singular post-template-default single single-post postid-13727 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

معلومات کے لیے گوگل کی جگہ چیٹ جی پی ٹی کے رجحان میں اضافہ

مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی خبروں اور معلومات کے حصول کے لیے تیزی سے گوگل کا متبادل بنتا جا رہا ہے۔

 ویب اینالیٹکس ادارے کی تازہ رپورٹ کے مطابق پچھلے 6 ماہ میں خبروں سے متعلق سوالات میں 212 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2024ء سے مئی 2025ء تک چیٹ جی پی ٹی کے موبائل ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 116 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ویب براؤزر کے ذریعے استعمال میں 52 فیصد اضافہ ہوا، اسی مدت کے دوران خبروں کےلیے گوگل سرچ میں 5 فیصد کمی دیکھی گئی۔رپورٹ کے مطابق صارفین زیادہ تر اسٹاک مارکیٹ، مالیات، کھیلوں اور موسم جیسے موضوعات پر چیٹ جی پی ٹی سے سوالات کرتے ہیں۔تاہم تیزی سے بڑھنے والی کیٹیگریز میں اب سیاست، مہنگائی، معیشت، ماحولیاتی تبدیلی اور کسٹم ٹیکسز شامل ہیں۔مزید یہ کہ ایسے خبری ادارے جنہوں نے اوپن اے آئی  کے ساتھ باضابطہ معاہدے کیے ہیں، ان کی ویب سائٹس پر چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے وزٹ کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، 2025ء میں اب تک 2 کروڑ 50 لاکھ سے زائد وزٹ صرف چیٹ جی پی ٹی سے آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گوگل کے فیچر نے خبروں کی تلاش کے طریقے کو بدل دیا ہے، اب صارفین کو نتائج کی ویب سائٹس کھولے بغیر براہِ راست خلاصہ فراہم کیا جاتا ہے، جس سے خبری ویب سائٹس پر وزٹ میں واضح کمی واقع ہوئی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter