class="wp-singular post-template-default single single-post postid-13519 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری

پاکستانی پاسپورٹ میں جدید سیکیورٹی فیچرز متعارف کروا دیا گیا۔ عالمی درجہ بندی میں بھی پاکستانی پاسپورٹ میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے سال 2025ء کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔اب پاکستانی پاسپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہوگیا ہے۔ اس سے قبل پاکستانی پاسپورٹ کا 113واں نمبر تھا۔عالمی درجہ بندی میں بہتری کے بعد پاکستانی پاسپورٹ پر شہری 32 ممالک میں ویزا فری سفر یا ویزا آن ارائیول کی سہولت بھی حاصل کرسکیں گے۔ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ میں جدید سیکیورٹی فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ای پاسپورٹس ہولڈرز کے لیے جلد تمام ایئرپورٹس پر ای گیٹس کی سہولت میسر ہوگی۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاسپورٹ بیگ لاک مکمل طور پر صفر ہے۔انہوں نے بتایا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے لیے آن لائن پاسپورٹ سروسز بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ وزارت داخلہ کے تعاون سے پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری کا سفر جاری رہے گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter