کراچی میں ایک ہفتے کے دوران کانگو وائرس سے دوسری ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے ۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ابراہیم حیدری کے رہائشی 25سالہ محمد زبیر کو کانگو کریمئن ہمرجک فیور ہوا تھا،اس کا علاج کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ محکمہ صحت کے مطابق محمد زبیر نے7اور 8 جون کومسلسل جانور ذبح کیے،اسے13جون کو تیز بخارہوا جس سے کمزوری، ڈائریا، پیٹ اور سر میں دردہوا اور اسےسندھ گورنمنٹ ابراہیم حیدری اسپتال لایا گیا جہاں اسے طبی امداد دے کر واپس بھیج دیا گیا۔ 14جون کو دوبارہ اس کی طبیعت خراب ہوئی ،16جون کی شام اسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بدستور اس کی طبیعت خراب رہی، آئی سی یو میں جگہ نہ ہونے کے باعث اسے 17جون کوانفیکشئس ڈیزیز اسپتال نیپا میں داخل کیا گیا جہاں 19جون کو وہ انتقال کر گیا ۔
ابراہیم حیدری کا رہائشی کانگو وائرس سے ہلاک، کراچی میں دوسری ہلاکت رپورٹ


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments