غزہ میں عید الاضحی کے دن بھی بھوک کا راج رہا، اسرائیلی طیاروں نے عید کی صبح سے بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں42فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، خان یونس میں عمارت میں دھماکے سے 4اسرائیلی فوجی ہلاک اور5زخمی ہوگئے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ، رفح میں امدادی مرکز پر جمع فلسطینی اور خان یونس میں نماز عید کیلئے جانے والے بھی نشانہ بن گئے ،امریکی تنظیم نے امدادی مراکز بند کردیئے، اسرائیلی وزیراعظم کا غزہ میں حماس مخالف گینگ کو مسلح کرنے کا اعتراف، یورپی کونسل کا کہنا ہے کہ اس مجرمانہ گرو پ کا رہنما امدادی ٹرک لوٹنے میں ملوث ہے، دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی عید کے موقع پر سوگ کا سماں رہا ، مختلف علاقوں میں یہودی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے گھروں پر حملے بھی کئے گئے ، اسرائیلی فوجیوں نے جنین میں فلسطینیوں کو اپنے پیاروں کی قبروں کی زیارت کرنے کی اجازت بھی نہیں دی اور قبرستان کو خالی کروالیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق عید کے روز بھی اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں 42 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔
غزہ، عید کے دن بھی بھوک کا راج، اسرائیلی بمباری سے 42 شہید


Weekly E Paper

Article
Article on Zarb-e-Azb: Pakistan’s Historic Military Operation Against Terrorism
Posted in: Article, NewsZarb-e-Azb was a landmark military operation launched by the Pakistan Armed Forces on June 15, 2014, aimed at eradicating terrorism and restoring peace in the country. Conducted primarily in the North Waziristan tribal region, the operation targeted militant groups such as the Tehrik-i-Taliban Pakistan (TTP), Al-Qaeda, and the Islamic Movement of Uzbekistan (IMU), which had […]
Read Moresports
جینڈر ٹیسٹ کا خوف، باکسر ایمان خلیف نے باکسنگ ایونٹ چھوڑ دیا
Posted in: News, Sportsالجزائر کی اولمپک چیمپئن باکسر ایمان خلیف نے نیدرلینڈز میں ہونے والے اینڈہوون باکسنگ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 26 سالہ ایمان خلیف نے پہلے ایونٹ میں شرکت کا ارادہ ظاہر کیا تھا اور باکسنگ رنگ میں واپس آنا چاہتی تھیں لیکن اُنہوں نے نیدرلینڈز کے ایونٹ کے لیے رجسٹریشن نہیں […]
Read More
Post your comments