class="wp-singular post-template-default single single-post postid-12832 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کراچی: ملیر جیل سے فرار 114 قیدی واپس آ گئے، 102 اب بھی مفرور

کراچی میں ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے گزشتہ روز فرار ہونے والے 216 میں سے اب 102 قیدی گرفتار ہونا باقی ہیں۔

جیل حکام کے مطابق واپس جیل میں آنے والے قیدیوں کی تعداد 114 ہے، مختلف تھانوں کی پولیس نے فرار قیدیوں کو گرفتار کر کے جیل پہنچایا ہے۔جیل حکام کے مطابق کچھ افراد کے اہلِ خانہ بھی انہیں واپس جیل لے کر آئے ہیں، واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب پیش آیا تھا۔کراچی میں آئے زلزلے کے بعد قیدیوں نے ہنگامہ آرائی کی اور جیل پولیس کے اہلکاروں سے اسلحہ چھینا۔واقعےمیں 1  قیدی ہلاک جبکہ جیل پولیس اور ایف سی کے اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔واقعے کا مقدمہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter