مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ سے 5 سیاحوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے، واقعے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سری نگر سے خبر ایجنسی کے مطابق زخمی افراد کو مقامی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے ایک سیاح کی ہلاکت اور 7 کے زخمی ہونے کا بتایا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کئی سال بعد شہریوں پر بڑا حملہ ہے۔
بھارتی ریاست گجرات میں چھوٹا طیارہ گرنے سے پائلٹ ہلاک ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے ضلع امریلی کی ایک نجی ایوی ایشن اکیڈمی کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔جہاز میں سوار پائلٹ کا نام انکیت مہاجن بتایا جا رہا ہے جو امریلی کی ایک نجی اکیڈمی میں جہاز اڑانے کی ٹریننگ لے رہے تھے اور تنہا پرواز پر جہاز میں موجود تھے۔حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 12 بجے پیش آیا، حادثے میں پائلٹ کے علاوہ کوئی اور جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس آفیسر سنجے کا کہنا ہے کہ جہاز گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
Post your comments