class="wp-singular post-template-default single single-post postid-15131 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اسلام آباد، لاہور، مری، پشاور سمیت ,افغانستان میں زلزلے سے 622 افراد جاں بحق، 1000 زخمی

افغانستان میں خوفناک زلزلے سے تقریباً 622 افراد جاں بحق اور 1000 زخمی ہو گئے۔

افغان وزارت اطلاعات نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان صوبے کنڑ میں زلزلے سے 622 افراد جاں بحق اور 1000 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ افغانستان کے خبر رساں ادارے خاما پریس کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 47 منٹ پر آیا تھا۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق افغانستان میں گزشتہ رات آئے زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ننگرہار صوبے کے شہر جلال آباد سے 27 کلومیٹر مشرق میں تھا۔افغان میڈیا کے مطابق صوبہ کنڑ میں سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع نور گل، سوکی، وٹ پور، مانوگی اور چپہ درہ ہیں۔ ننگرہار میں کم از کم 9 افراد کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان افغان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ آج رات آنے والے زلزلے کے باعث جانی و مالی نقصان ہوا، مقامی حکام اور علاقہ مکین متاثرہ افراد کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مرکز اور قریبی صوبوں سے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں جو متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و بحالی کے کاموں میں حصہ لیں گی۔

اسلام آباد، لاہور، مری، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے مھسوس کیے گئے۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 جبکہ اس کی گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں تھا۔زلزلہ رات 12 بج کر 18 منٹ پر آیا، زلزلے کے جھٹکے مردان سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی محسوس کیے گئے۔چکوال، ٹیکسلا اور واہ کینٹ میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔اس موقع پر  گھروں میں سوئے افراد اٹھ کر باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔اس کے بعد رات 12 بج کر 38 منٹ پر4.6 شدت کے آفٹر شاکس اسلام آباد، راولپنڈی، چترال اور پشاور سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter