class="post-template-default single single-post postid-3253 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

5 لاکھ سے زائد افراد کی موبائل سمز بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 5 لاکھ سے زائد افراد کی موبائل سمز بند کرنے کےلیے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کردیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایف بی آر نے 5 لاکھ 6 ہزار 671 سے زائد افراد کی موبائل فون سمز بند کرنے کےلیے نشاندہی کرلی ہے۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ یہ افراد انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہونے کے باجود فائل نہیں کر رہے۔ایف بی آر انکم ٹیکس جنرل آرڈر میں کہا گیا کہ یہ افراد ایف بی آر ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے والوں کے موبائل فون کنکشنز کسی بھی وقت بند کیے جاسکتے ہیں۔ ٹیکس نادہندگان کی سم بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو ہدایات جاری کردی گئیں۔اعلامیہ کے مطابق تمام ٹیلی کام کمپنیوں کو بھی ٹیکس نادہندگان کے موبائل فون سم بند کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ٹیلی کام کمپنیوں اور پی ٹی اے کو عملدرآمد رپورٹ 15 مئی تک جمع کرانے کا پابند کیا گیا ہے۔ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس نادہندگان کے نام مشتہر کردیے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter