فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 5 لاکھ سے زائد افراد کی موبائل سمز بند کرنے کےلیے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کردیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایف بی آر نے 5 لاکھ 6 ہزار 671 سے زائد افراد کی موبائل فون سمز بند کرنے کےلیے نشاندہی کرلی ہے۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ یہ افراد انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہونے کے باجود فائل نہیں کر رہے۔ایف بی آر انکم ٹیکس جنرل آرڈر میں کہا گیا کہ یہ افراد ایف بی آر ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے والوں کے موبائل فون کنکشنز کسی بھی وقت بند کیے جاسکتے ہیں۔ ٹیکس نادہندگان کی سم بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو ہدایات جاری کردی گئیں۔اعلامیہ کے مطابق تمام ٹیلی کام کمپنیوں کو بھی ٹیکس نادہندگان کے موبائل فون سم بند کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ٹیلی کام کمپنیوں اور پی ٹی اے کو عملدرآمد رپورٹ 15 مئی تک جمع کرانے کا پابند کیا گیا ہے۔ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس نادہندگان کے نام مشتہر کردیے ہیں۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / 5 لاکھ سے زائد افراد کی موبائل سمز بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری
5 لاکھ سے زائد افراد کی موبائل سمز بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری

Related Articles



Weekly E Paper

Article
ڈوما کافر کی نسلی شناخت اور اخوند سالاک کی فتوحات تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsریاستِ ڈوما موجودہ خیبرپختونخواہ کے شمالی پہاڑی سلسلوں پر مشتمل ایک منظم غیر مسلم ریاست تھی جس کا آخری حکمران ’’ڈوما کافر‘‘ کہلاتا تھا۔ یہ ریاست دریائے سندھ کے مغربی کنارے، کوہِ سیاہ کے بالمقابل واقع تھی اور اس میں بونیر، شانگلہ، تورغر، بشام اور چکسیر جیسے علاقے شامل تھے۔ اس خطے کی جغرافیائی ساخت […]
Read Moresports
دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا
Posted in: News, Sportsجنوبی افریقا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں کوئنٹن ڈی کوک کی سنچری کی بدولت پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔ فیصل آباد کے اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 270 رنز […]
Read More



















Post your comments