class="wp-singular post-template-default single single-post postid-13040 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ترکیہ سے 48 جدید ترین کان لڑاکا طیارے انڈونیشیا کو برآمد کیے جائیں گے۔

ترک صدررجب طیب اردوان کا کہناہے کہ ترکیہ سے 48 جدید ترین کان لڑاکا طیارے انڈونیشیا کو برآمد کیے جائیں گے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے کان کو سرکاری زیرِ انتظام ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز نے تیار کیا ہے۔ترکیہ کے صدر نے کہا ہے کہ دوست اور برادر ملک انڈونیشیا کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے ایک حصے کے طور پر ترک ساختہ 48 لڑاکا انڈونیشیا کو برآمد کیے جائیں گے۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ کان جیٹ طیاروں کی تیاری میں انڈونیشیا کی مقامی صلاحیتوں کو بھی استعمال کیا جائے گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter