بھارتی شمال مشرقی ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کے باعث زمین تودے گرنے، آسمانی بجلی اور سیلاب سے پچھلے 3 روز میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اروناچل پرادیش اور آسام میں دریاؤں کے کنارے اور پانی سے نچلی سطح پر رہنے والوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ آسام کے 10 مرکزی دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک اونچی ہے۔ادھر ارونا چل پردیش کے رکن اسمبلی کرن رجوجو کا دعویٰ ہے کہ ریاست میں ریکارڈ مون سون بارش بارشیں ہوئی ہیں۔یاد رہے کہ بھارت میں ہر سال مون سون کے دوران اچانک سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔
افریقی ملک نائجیریا کے وسطی علاقوں میں شدید سیلاب کے باعث 151 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 3 ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے۔
نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا سے اطلاعات ہیں کہ نائجیریا میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ابوجا سے غیر ملکی میڈیا کے مطابق 265 مکانات تباہ ہوئے ہیں، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کئی افراد دریائے نائیجر میں بہہ گئے ہیں۔حکام کے مطابق بہہ جانے والے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے، مقامی صحافیوں نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں 2 سے 3 گنا اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
Post your comments