class="wp-singular post-template-default single single-post postid-14172 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کینیڈا ,برطانیہ سمیت 25 ممالک کا غزہ میں جنگ روکنے، امدادی سامان کی تقسیم کا مطالبہ

برطانیہ سمیت 25 ممالک نے غزہ کی پٹی میں جاری جنگ روکنے اور امدادی سامان کی تقسیم کا مطالبہ کر دیا۔

برطانوی حکومت کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں اسرائیل سے غزہ پر مسلط جنگ فوری طور روکنے اور امدادی سامان کی ترسیل کا مطالبہ کیا گیا۔مشترکہ بیان پر دستخط کرنے والے ممالک نے اسرائیل پر فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی اور امدادی سامان کی تقسیم کے دوران ان کی عزت نفس مجروح کرنے پر کڑی نکتہ چینی کی۔ بیان میں غزہ کی پٹی کے شہریوں میں امدادی سامان کی تقسیم کےلیے اسرائیلی پالیسی، سست روی اور امداد کے منتظر نہتے شہریوں بالخصوص بچوں کے سفاکانہ قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے امدادی سامان کی فوری ترسیل کا مطالبہ کیا۔ مشترکہ بیان پر برطانیہ، فرانس، اٹلی، ڈنمارک، جاپان اور کینیڈا سمیت 25 ممالک نے دستخط کیے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter