class="wp-singular post-template-default single single-post postid-15935 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

نوکری کاجھانسہ دے کر پنجاب سے اغواء کی گئی 2 لڑکیاں کراچی کے تھانہ ایئرپورٹ منتقل

پنجاب سے اغواء ہونے والی دو لڑکیوں کو کراچی کے تھانہ ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق لڑکیوں کا دعویٰ ہے کہ ایک خاتون نے نوکری کا جھانسہ دے کر اِنہیں کراچی بلایا اور ایک شخص کو فروخت کر دیا جو اِنہیں آگے بیچنا چاہتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ موقع پا کر دونوں لڑکیاں ایئرپورٹ کے قریب ایس ایس یو اہلکاروں کے پاس جا پہنچیں جہاں سے اِنہیں ایئرپورٹ تھانے منتقل کر کے اِن کے والدین کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دونوں لڑکیوں کے اغواء کے مقدمات لاہور اور فیصل آباد میں درج ہیں۔پولیس کے مطابق ایک لڑکی کا تعلق فیصل آباد جبکہ دوسری کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter