class="post-template-default single single-post postid-6098 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بلوچستان کے 10 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا

بلوچستان کے 10 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کے مطابق صوبائی حکومت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی پوزیشن میں ہے۔بولان کے علاقوں ڈھاڈر، مچ، بھاگ، سنی، کھٹن،بالا ناڑی میں موسلادھار بارش کے بعد ریلے سے مچ میں ہیرک اور این 65 شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔بلوچستان کے محکمہ پی ڈی ایم اے نے 7 جون سے اب تک مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی نئی رپورٹ جاری کردی۔صوبے میں مون سون بارشوں سے مختلف واقعات میں 37 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 17 مرد، 19 بچے اور 1خاتوں شامل ہے۔صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 866 مکانات مکمل تباہ ہوئے، 13896کو جزوی نقصان پہنچا، تقریباً ایک لاکھ 9 ہزار افراد متاثر ہوئے۔پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق بارشوں سے سات پل اور 58 شاہراہیں متاثر ہوئیں، بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے اور مختلف واقعات میں 401مویشی مارے گئے، سیلابی پانی نے صوبے میں 59000 ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا۔

گاج ندی کا سیلابی پانی مین نارا ویلی ڈرین کے ذریعے 2 ہزار کیوسک پانی منچھر جھیل میں داخل ہو رہا ہے۔

انجینئر شہباز ڈویژن سیہون امتیاز ابڑو نے بتایا کہ گاج ندی کا سیلابی پانی  36 گھنٹوں میں منچھر جھیل زیرو پوائنٹ پہنچے گا۔اُنہوں نے بتایا کہ منچھر جھیل کی سطح 115 فٹ 4 انچ آر ایل تک ہے اور گنجائش 123 فٹ 5 انچ آر ایل تک ہے۔امتیاز ابڑو نے بتایا کہ جھیل کی سطح 123 فٹ 5 انچ آر ایل تک پہچنے کے بعد ایمرجنسی ڈیکلیئر کی جاتی ہے۔اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ منچھر جھیل اڑل ٹیل کے 5 دروازے کھول دیے گئے ہیں، اڑل ٹیل کے 5 دروازوں سے جھیل کا پانی دریائے سندھ میں چھوڑا جارہا ہےامتیاز ابڑو نے بتایا کہ اڑل ٹیل سے جھیل کا 15 سو سے 2 ہزار کیوسک پانی دریائے سندھ میں داخل ہو رہا ہے۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ گاج ندی کا سیلابی پانی ایشو نہیں ہے، یہ پانی زیادہ تر کاچھو کے میدانی علاقوں میں پھیل جانے کےبعد کم مقدار میں جھیل میں داخل ہوتا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter