class="post-template-default single single-post postid-3856 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

یومِ تکبیر: سیاسی رہنماؤں کی مبارکباد

28 مئی، یومِ تکبیر کے موقع پر مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے پیغامات جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔وزیرِمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی دباؤ کے باوجود ملکی سلامتی و تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، ملک کی حفاظت کے لیے فوج و دیگر اداروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ایٹمی دھماکے نے خطے میں طاقت کے توازن کو یقینی بنایا: سیدال خان

قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 28 مئی کو پاکستان نے اپنے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا ہے۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان ذمہ دار جوہری طاقت ہے، ایٹمی دھماکے کے فیصلے نے خطے میں طاقت کے توازن کو یقینی بنایا۔سیدال خان نے مزید کہا کہ جوہری پروگرام شروع کرنے پر ذوالفقار علی بھٹو کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: گورنر KPK

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یومS تکبیر دراصل یومِ تجدید و سلامتی کا دن ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا عزم کیا، قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر کا پیغام

یومِ تکبیر پر وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ سابق وزیرِاعظم نواز شریف، فوجی قیادت اور سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔رانا تنویر نے کہا ہے کہ سیاسی، فوجی قیادت اور سائنسدانوں نے خطے میں طاقت کا توازن قائم کیا، ملک کے دفاع اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیےسب ایک پرچم تلے جمع ہو جائیں۔

’عالمی برادری تسلیم کرتی ہے پاکستان ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے‘

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ یوم تکبیر ملکی سلامتی کے لیے سیاسی عسکری قیادت کے عزم کا ثبوت ہے، ایٹمی ریاست بننے کے لیے قوم نے قربانی دی۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ عالمی برادری تسلیم کرتی ہے پاکستان ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا بیان:اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے یومِ تکبیرکے موقع پر دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ جوہری پروگرام کے تمام ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ یومِ تکبیر ملکی سلامتی اور قومی وقار کی علامت ہے۔

شازیہ مری کا یومِ تکبیر کے حوالے سے پیغام:

پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا یومِ تکبیر کے حوالے سے پیغام میں کہنا ہے کہ یہ دن ذوالفقار علی بھٹو کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ایٹمی پروگرام دے کر دفاع ناقابل تسخیر بنایا، بینظیر بھٹو نے ملک کو میزائل پروگرام دیا اور یہ میزائل پروگرام ملکی دفاع کا مضبوط ہتھیار بنا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی میڈیا سے گفتگو:

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یوم تکبیر کی مبارک باد پوری قوم کو دینا چاہوں گا، ذوالفقار علی بھٹو اور سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کروں گا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کراچی میں جاری نئے پروجیکٹس سے متعلق بھی بات کی۔اُن کا کہنا تھا کہ ککری گراؤنڈ کا ماضی میں کیا حال تھا، ککری گراؤنڈ اب زبردست کمپلیکس میں بدل چکا ہے، ایسے کئی پراجیکٹ عوام کو دے چکے ہی۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کے ایم سی فٹبال گراؤنڈز کی بہتری پر کام کر رہے ہیں، بہت جَلد میئر فٹبال کپ بھی شروع کریں گے۔

’جوہری پروگرام بنانے، پروان چڑھانے والا ہر فرد قوم کا ہیرو ہے‘

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے جوہری پروگرام بنانے اور اسے پروان چڑھانے والا ہر فرد کو قوم کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ان کی ٹیم اور سائنسدانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،  28 مئی کے موقع پر 9 مئی والوں نے نئی سازش گھڑی جو کامیاب نہیں ہو گی۔عطاءاللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی والے 1971ء کی تاریخ کو مسخ کر کے، ملکی سالمیت پر حملے کرنے پر اتر آئے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter