یمن کے حوثیوں نے روس اور چین سے وعدہ کیا ہے کہ ان کے تجارتی جہازوں کو بحیرہ احمر میں نشانہ نہیں بنایا جائے گا، اسرائیل یا چند مخصوص ممالک سے منسلک جہازوں کیلئے کوئی رعایت نہیں۔ روسی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے حوثی رہنما محمد البخیتی نے کہا کہ روس، چین اور دیگر ممالک کے جہازوں کو بحیرہ احمر میں اس وقت تک کوئی خطرہ نہیں جب تک وہ اسرائیل یا چند مخصوص ممالک سے منسلک نہیں ہوتے ۔اسرائیل کی حمایت اور مدد کرنے والے ممالک کے جہازوں پر حملے جاری رہیں گے۔ حوثی ملیشیا کا کہنا ہے کہ چند خاص قومیتوں کے جہازوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم ایک امریکی نیوی کمانڈر کا کہنا ہے کہ جن جہازوں کو راکٹوں اور میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے ان کا درجنوں ممالک سے تعلق ہے۔ غزہ میں جاری لڑائی کے دوران فلسطینیوں سے اظہارِ ہمدردی و یکجہتی کے لئے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں امریکا سمیت متعدد ممالک کے آئل ٹینکرز اور دیگر تجارتی جہازوں کو راکٹوں اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔حوثیوں کے حملوں کے باعث متعدد بڑے کاروباری اداروں نے اپنے جہازوں کو بحیرہ احمر سے گزارنا چھوڑ دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں دنیا بھر میں مال کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔ بعض ممالک میں توانائی کے بحران کو اس صورتِ حال نے مزید خطرناک بنادیا ہے۔
Home / Breaking News, News, World / یمن کے حوثیوں کا چینی اور روسی جہازوں کو محفوظ راستے دینے کا اعلان
یمن کے حوثیوں کا چینی اور روسی جہازوں کو محفوظ راستے دینے کا اعلان


Weekly E Paper

Article
زمانہ ایٹمی، ہم مٹی کے تندور تحریر: نجیم شاہ
Posted in: News, Article(مزاحیہ آئینہ) دنیا ایٹم بم کے زور پر مریخ پر بستیاں بنانے کا سوچ رہی ہے اور ہم اب بھی اپنی عظمتِ رفتہ کے تندور میں کلچے لگا رہے ہیں۔ جب دُنیا مصنوعی ذہانت سے مستفیدہو رہی ہو، اے آئی روبوٹ نوکریاں چھین رہے ہوں،اور آپ خالہ کے ہاتھ کی بنی ’’روایتی روٹی‘‘ پر فخر […]
Read More-
ٹرمپ اور امن کا تمغہ‘‘ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News
sports
آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 27 رنز پر آل آؤٹ کردیا
Posted in: Breaking News, News, Sportsآسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کو 27 رنز پر آل آؤٹ کر کے 176 رنز سے ہرا دیا۔ کنگسٹن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز ٹیم دوسری اننگز میں صرف 27 رنز بنا سکی، یہ مکمل ٹیسٹ اننگز کا دوسرا کم ترین ٹوٹل […]
Read More
Post your comments