class="post-template-default single single-post postid-100 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

یروشلم : مسلمانوں کے تاریخی قبرستان کی بےحرمتی

مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسلمانوں کے تاریخی قبرستان کی بےحرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ مشرقی یروشلم کے نوآباد اسرائیلی انتہا پسند نے مسجد اقصیٰ کے احاطے سے متصل مسلمانوں کے تاریخی قبرستان میں ایک قبر پر گدھے کا سر لٹکا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں مسلمانوں اور اسرائیلیوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے، اسی اثنا میں مسلمانوں کے تاریخی قبرستان کی بے حرمتی کا یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔

یروشلم کے گورنر کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق باب الرحمہ قبرستان پر اسرائیلی انتہا پسند نے حملہ کرکے قبر پر گدھے کا سر لٹکاکر اس کی بےحرمتی کی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق یہ قبرستان مسجد اقصیٰ کمپلیکس سے متصل ایک ایسے مقام پر واقع ہے جو مسلمانوں اور یہودیوں دونوں کے لیے مقدس ترین جگہ اور کشیدگی کا سبب ہے۔

واضح رہے کہ باب الرحمہ مسلمانوں کا ایک قدیم قبرستان ہے جو 1,400 سال سے زائد عرصے سے ایک وقف زمین پر قائم ہے۔ اس قبرستان میں نبی آخر زماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قابل ذکر صحابہ کی متعدد قبریں ہیں۔

دوسری جانب یہودی اس علاقے کو ’ٹیمپل ماؤنٹ‘ کہتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ قدیم زمانے میں دو یہودی مندروں کی جگہ تھی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter