انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں 51 ملزمان کو سزا سنادی۔اے ٹی سی عدالت کی جج نتاشا نسیم سپرا نے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے 51 ملزمان کو 5، 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔سزا پانے والے تمام ملزمان میں کوئی بھی پی ٹی آئی کا نمایاں عہدیدار نہیں۔ ان ملزمان کو جائے وقوعہ سے اور وقوعہ کے بعد ویڈیوز اور جیو فینسنگ کی مدد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دوران ٹرائل 119 گواہان نے بیانات قلمبند کروائے۔9 مئی کے بعد چلائے جانے والے کیسز میں یہ کسی بھی عدالت سے سنائی گئی پہلی سزا ہے، بانی پی ٹی آئی کے بارے میں فیصلہ تفتیش میں ان کے عدم تعاون کے باعث ٹل گیا، چالان بعد میں جمع کرایا جائے گا۔سزا پانے والے مجرموں پر 9 مئی کو گوجرانوالا کینٹ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے۔اسی مقدمہ میں شاہ محمود قریشی، پرویز الہی بھی ملزمان نامزد ہیں، جبکہ عمر ایوب، علی امین گنڈاپور، حماد اظہر، زین قریشی اور زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کے 70 رہنما عدالتی مفرور ہیں۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / گوجرانوالہ کینٹ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ملزمان کو سزا سنادی گئی
گوجرانوالہ کینٹ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ملزمان کو سزا سنادی گئی


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments