class="post-template-default single single-post postid-4097 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

گزشتہ 12 ماہ دنیا کے گرم ترین مہینے رہے، اقوام متحدہ

کرہ ارض پر اب تک کے درجہ حرارت کے ریکارڈ کے مطابق سال بہ سال موازنہ کرنے پر یہ بات سامنے آئی کہ گزشتہ بارہ مہینے دنیا کے گرم ترین مہینے رہے، یعنی پچھلا پورا سال انسانی تاریخ کا گرم ترین سال رہا۔ اقوام متحدہ کی موسمیاتی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ اب اس بات کا 80 فیصد امکان ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں کسی ایک برس کا اوسط درجہ حرارت ماہرین کی بتائی گئی خطرناک حد 1.5 ڈگری سے اوپر جاسکتا ہے۔یہ وہ حد ہے جو قبل از صنعتی انقلاب عالمی درجہ حرارت سے 1.5 ڈگری زیادہ ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے موسمیاتی جہنم سے بچنے کےلیے عالمی برادری سے فوری ایکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 2030 تک فوسل فیول کی پیداوار 30 فیصد کم نہیں کی گئی تو واپسی کا راستہ باقی نہیں رہے گا۔اُن کا کہنا ہے کہ عالمی درجہ حرارت کی حد پار کرنے کی جنگ میں شکست اور جیت کا فیصلہ رواں دہائی میں ہی ہو جائے گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter