class="post-template-default single single-post postid-3518 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کینیڈا: ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس میں چوتھا بھارتی شہری گرفتار

کینیڈین پولیس نے سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث چوتھے بھارتی شہری کو بھی گرفتار کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 22 سال کا امن دیپ سنگھ پہلے ہی اسلحہ کیس میں گرفتار تھا جس پر فرسٹ ڈگری قتل اور قتل کی سازش کے الزامات ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ امن دیپ سنگھ کو 11 مئی کو گرفتار کیا گیا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل کینیڈا پولیس نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث 3 بھارتی افراد کو گرفتار کیا تھا۔کینیڈین پولیس کے مطابق 22 سالہ کرن برار، 22 سالہ کمل پریت سنگھ اور 28 سالہ کرن پریت سنگھ کئی سال سے صوبہ البرٹا میں رہ رہے تھے۔ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں گرونانک گوردوارے کے دروازے پر قتل کر دیا گیا تھا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter