class="post-template-default single single-post postid-2314 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کینیڈا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی

کینیڈا نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی۔ کینیڈین وزیر خارجہ میلنی جولی نے یہ بات مقامی میڈیا کو بتائی۔ خارجہ امور کے پارلیمانی سیکریٹری راب اولیفنٹ نے پارلیمنٹ میں سوال و جواب کے سیشن میں حکومت کے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ میں جنگ بندی کی حمایت جاری رکھیں گے اور اسرائیل کو ہتھیار فروخت نہیں کریں گے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز کینیڈین پارلیمنٹ میں اکثریت رائے سے منظور ہونے والی قراردار میں کہا گیا تھا کہ کینیڈا اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر فلسطین کی ریاست کے قیام کی سمت کام کرے گا۔کینیڈا کی پارلیمنٹ میں قرارداد کے حق میں 207 جبکہ مخالفت میں 117 ووٹ آئے تھے۔اس حوالے سے کینیڈین وزیر خارجہ میلانیا جولی کا کہنا ہے کہ کینیڈا اسرائیل کو تمام ہتھیاروں کی ترسیل روک دے گا۔واضح رہے کہ کینیڈا نے اسرائیل کو غیر مہلک ہتھیاروں کی ترسیل جنوری سے جزوی طور پر روکی ہوئی تھی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter