کینیڈا نے 2 سال کے لیے پاکستان سمیت تمام ممالک سے آنے والے بین الاقوامی طلبا کے لیے ویزوں کے اجراء کی حد مقرر کر دی ہے۔کینیڈا نے دنیا بھر سے بین الاقوامی طلبا کی تعداد میں 35 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے ویزوں کے اجراء کی حد مقرر کر دی ہے۔کینیڈا انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کی بھرمار کی وجہ سے صحت اور گھروں کے بحران کا شکار ہو رہا ہے۔اس سال کینیڈا صرف 3 لاکھ 64 ہزار انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کو قبول کرے گا، یہ تعداد گزشتہ سال کی نسبت 35 فیصد کم ہوگی جبکہ آئندہ برس کے لیے تعداد اس سال کے آخر میں طے کی جائے گی۔واضح رہے کہ کینیڈا نے 2022 میں دنیا بھر سے آنے والے طلبا کے لیے 8 لاکھ سے زائد اسٹڈی ویزے جاری کئے تھے۔وفاقی وزیرِ امیگریشن مارک ملر نے بتایا کہ حالیہ فیصلہ ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرنے کے خواہشمند افراد پر لاگو نہیں ہوگا۔
کینیڈا: اسٹوڈنٹ ویزا پالیسی میں تبدیلی، حد مقرر
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments