کینیا میں ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں آرمی چیف، جنرل فرانسس اوگولا سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔کینیا کےصدر ولیم روٹو کی جانب سے تصدیق کرتے اعلان کیا گیا ہے کہ ملٹری ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے میں کینیا کے ملٹری چیف جنرل فرانسس اوگولا ہلاک ہو گئے ہیں۔کینیا کے صدر نے اس حادثے کے بعد ملک میں 3 روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملٹری چیف شمال مغربی علاقے میں فوجیوں سے ملنے جا رہے تھے، دو فوجی اس حادثے میں بچ گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔کینیا کا ملٹری ہیلی کاپٹر مغربی پوکوٹ کاؤنٹی سے اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی گر گیا تھا۔ملٹری ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ جنرل فرانسس اوگولا اس سے قبل فوج کے نائب سربراہ اور کینیا کی فضائیہ کے سربراہ بھی رہ چکے تھے۔گز شتہ برس کینیا کے صدر ویلیم روٹو نے فوج کی سربراہی کے لیے اِنہیں ترقی دی تھی۔
کینیا کے آرمی چیف ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِاعظم نے بلا لیا
Posted in: News, Sportsمعاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے والے پاکستان کے نوجوان فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلا لیا۔ ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر چلائی گئی تھی جس کے بعد اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیرِ اعظم ہاؤس بلا […]
Read More
Post your comments