سندھ میں کندھ کوٹ اور کشمور کے کچے کے ڈاکو ایک سال میں 400 افراد کو اغوا کرچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں 2 یرغمالی مارے جاچکے ہیں۔سندھ حکومت اور پولیس کے بلند و بانگ دعوؤں کے اور 250 آپریشنز کے باوجود کچے میں مختلف ڈاکو گروہ آزادانہ وارداتیں کرنے میں مصروف ہیں۔پولیس حکام کے مطابق کندھ کوٹ اور کشمور کے کچے کے علاقے میں تیغانی، جاگیرانی، شر، بھیو، بھنگوار گینگ اب بھی موجود ہیں۔ڈاکوؤں کے حملے میں 11 پولیس اہلکار شہید اور اتنے ہی زخمی ہوچکے ہیں جبکہ پولیس کارروائی میں 23 ڈاکو ہلاک اور 160 گرفتار کیے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق بالائی سندھ کے لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن میں 35 سے 40 افراد ڈاکووں کی تحویل میں ہیں۔آزاد ذرائع کے مطابق سکھر اور لاڑکانہ ڈویژنز میں اس وقت ڈاکوؤں کی تحویل میں 200 سے زائد افراد موجود ہیں۔آزاد ذرائع کے مطابق ڈونوں ڈویژنز میں ہر ماہ 20 سے 30 افراد تاوان کے عوض آزاد ہوتے ہیں۔
کچے کے ڈاکو 1 سال میں 400 افراد اغوا کرچکے
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments