کراچی میں تیز رفتار کار نے فٹ پاتھ پہ سوئے ہوئے 5 بھائیوں روند ڈالا، حادثے میں 2 بھائی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، ڈرائیور مبینہ طور پر نشے میں تھا، عینی شاہد نے واقعہ دو کاروں کی ریس کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ناگن پل کے پاس تیز رفتار کار فٹ پاتھ پہ سوئے ہوئے 5 بھائیوں پر چڑھ گئی، جس سے 8 برس کا اشوک اور اسکا بائیس برس کا بھائی بالی ہلاک ہوگئے۔ 17 برس کا سری رام، 14 برس کا سیتا رام اور 7 برس کا لالی زخمی ہوئے، ہلاک بالی شادی شدہ اور 1 بچے کا باپ تھا۔حادثے میں بچ جانے والے چھٹے بھائی ستارہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ وہ اور اسکے بھائی سبزی اور فروٹ کے ٹھیلے لگاتے ہیں، واقعہ کے وقت فٹ پاتھ پہ 6 خاندانوں کے لوگ سورہے تھے۔لواحقین اور زخمیوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ غریب لوگ ہیں انکی مدد کی جائے۔پولیس کے مطابق کار چلانے والا نشے میں تھا، کار میں 2 افراد سوار تھے، واقعہ کے بعد دونوں کار سے اتر کر پیدل بھاگ گئے، کار کی رجسٹریشن نمبر کی مدد سے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / کراچی، تیز رفتار کار نے فٹ پاتھ پر سوئے 5 بھائیوں کو روند ڈالا، 2 ہلاک
کراچی، تیز رفتار کار نے فٹ پاتھ پر سوئے 5 بھائیوں کو روند ڈالا، 2 ہلاک



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِاعظم نے بلا لیا
Posted in: News, Sportsمعاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے والے پاکستان کے نوجوان فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلا لیا۔ ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر چلائی گئی تھی جس کے بعد اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیرِ اعظم ہاؤس بلا […]
Read More
Post your comments