ڈنمارک کی خاتون وزیراعظم میٹے فریڈرکسن پر سڑک پر اچانک حملہ کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک شخص نے 46 سالہ وزیراعظم میٹے فریڈرکسن پر حملہ کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حملہ کرنے والا شخص چل کر وزیراعظم کے پاس آیا جس کے بعد اس نے اچانک حملہ کردیا، حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔وزیراعظم کے آفس سے جاری ہونے والے بیان میں اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم میٹے فریڈریکسن کو جمعے کی شام کوپن ہیگن میں ایک شخص نے مارا جسے بعد میں گرفتار کرلیا گیا۔اس حوالے سے جاری ہونے والے بیان میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔علاوہ ازیں پولیس نے بھی ملزم کو گرفتار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعے کی عینی شاہد 2 خواتین نے بتایا ہے کہ ایک شخص مخالف سمت سے آیا جس نے وزیراعظم کو زور سے دھکا مارا۔خواتین کا کہنا ہے کہ اُس شخص نے زور سے دھکا دیا تھا تاہم وزیراعظم زمین پر نہیں گریں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹے فریڈریکسن 2019ء میں وزیر اعظم بنی تھیں۔ وہ ڈنمارک کی تاریخ کی سب سے کم عمر وزیراعظم ہیں۔
ڈنمارک کی خاتون وزیراعظم میٹے فریڈرکسن پر اچانک حملہ
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments