چین کے صوبے جیانگ شی میں دکانوں میں آگ لگنے سے 39 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔چینی حکام کے مطابق آگ لگنے کے بعد دکانوں میں کچھ افراد پھنسے ہوئے ہیں، متاثرہ مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔حکام کے مطابق آگ دکانوں کے زیر زمین فلور سے شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے نزدیکی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ زیر زمین فلور پر انٹرنیٹ کیفے بنا ہوا تھا۔حادثے کے مقام پر آگ بجھانے کا کام اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔دوسری جانب چین میں آتشبازی کا سامان لے جانے والی گاڑی میں دھماکے کے بعد آگ لگتے ہی آتش بازی کا سماں بن گیا اور ٹریفک جام ہو گیا، خوش قمستی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
چین: دکانوں میں آگ لگنے سے 39 افراد ہلاک
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments