چین کے صدر شی جن پنگ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ بیجنگ سے جاری بیان کے مطابق چینی صدر نے اتوار کو شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔چینی صدر نے نومنتخب وزیراعظم پاکستان کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اپنے پیغام میں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی نئی حکومت مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اپ گریڈڈ ورژن تعمیر کرنا ہوگا۔دوسری جانب چینی وزیر اعظم نے بھی شہباز شریف کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔واضح رہے کہ شہباز شریف آج ملک کے 24ویں وزیرِاعظم اور 16ویں قائدِ ایوان منتخب ہوئے۔قومی اسمبلی میں وزیراعظم کےلیے ہونے والے انتخاب میں شہباز شریف نے 201 جبکہ سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار عمر ایوب نے 92 ووٹ لیے۔وزیرِ اعظم پاکستان منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں شہباز شریف نے اتحادی رہنماؤں کا نام لے کر شکریہ ادا کیا۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / چینی صدر شی جن پنگ کی شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد
چینی صدر شی جن پنگ کی شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments