ترجمان چینی وزارتِ خارجہ لین جیان نے کہا ہے کہ چین کے فوجی دستے کی یوم پاکستان کی پریڈ میں شرکت دونوں ممالک کے درمیان منفرد رشتے کی عکاس ہے۔بیجنگ میں پریس کانفرنس کے دوران لین جیان کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے دستے نے شرکت کی۔ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج کی دعوت پر پیپلز لبریشن آرمی کے وفد نے فوجی پریڈ میں شرکت کی، چین کے فوجی دستے کی پریڈ نے دونوں ممالک کے درمیان منفرد رشتے کی عکاسی کی۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین نے سیسہ پلائی دیوار کی مانند دوست کی حیثیت سے پاکستان کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اروناچل پردیش پر بھارت اور چین کے درمیان سرحد کبھی طے نہیں ہوئی، زنگنان بھارت کے غیر قانونی قبضے سے پہلے بھی ہمیشہ چین کا حصہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے پاس اس خطے میں مؤثر انتظامیہ رہی ہے، 1987 میں بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ علاقے پر نام نہاد اروناچل پردیش قائم کیا۔لین جیان کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کے اقدامات کے خلاف سخت بیانات جاری کیے ہیں، ہم نے زور دیا بھارتی کارروائی غیر مؤثر ہے اور چین کے اس مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
Home / Breaking News, News, World / چینی دستے کی یوم پاکستان پریڈ میں شرکت دونوں ملکوں کے منفرد رشتے کی عکاس ہے، چین
چینی دستے کی یوم پاکستان پریڈ میں شرکت دونوں ملکوں کے منفرد رشتے کی عکاس ہے، چین


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments