class="post-template-default single single-post postid-1329 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

چلی، جنگلات میں لگی آگ بے قابو، ہلاک افراد کی تعداد 99 ہوگئی

چلی کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، آگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 99 ہوگئی ہے۔چلی کی میڈیکل سروس کا کہنا ہے کہ اب تک 32 لاشوں کی شناخت ہوسکی ہے جبکہ سیکڑوں افراد اب تک لاپتا ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق چلی کے وسطی علاقوں کے جنگلات میں کئی دنوں سے لگی آگ کے باعث تقریباً 10 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق آگ نے 90 سے زائد مقامات کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے جس سے 1 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی جل چکی ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔چلی کے صدر گیبریل بورک نے دو روزہ قومی سوگ کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ملک کو بہت بڑے المیے کا سامنا ہے، ہمیں مزید بری خبروں کے لیے تیار رہنا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق چلی کے جنگلات میں آگ درجۂ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے باعث لگی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter