حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے مذاکرات میں پیش رفت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیرس اجلاس کی تجاویز کا جواب دینے کیلئے مطالعہ کر رہے ہیں۔ اسماعیل ہنیہ نے مزید کہا کہ تجاویز کی قبولیت غزہ پر جارحیت کے خاتمے اور فوجی انخلاء سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس کسی بھی سنجیدہ تجاویز پر بات کے لیے تیار ہے۔ سنجیدہ تجاویز جارحیت کے خاتمے اور بےگھر لوگوں کی واپسی سے متعلق ہو۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ سنجیدہ تجاویز غزہ کی تعمیرنو اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپنےقیدیوں کی رہائی کیلئے ضمانت چاہتے ہیں کہ اسرائیل انہیں دوبارہ گرفتار نہ کرے۔ حماس کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں پیرس کے فریم ورک معاہدے اور اس کے نفاذ پر گفتگو کیلئے دورہ قاہرہ کی دعوت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو مغربی کنارے میں فلسطینیوں سے بدسلوکی، قتل عام اور جنگی جرائم روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔
پیرس اجلاس کی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، اسماعیل ہنیہ
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments