وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ پاکستان کے سامنے مہنگائی کا شدید مسئلہ ہے، قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، ہم وسیع پیمانے پر اصلاحات کرنے جا رہے ہیں، ایف بی آر میں کام نہ کرنے والے افسروں کو او ایس ڈی بنا دیا ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے گیس کے ذخائر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں، آلودگی میں بہت کم حصہ ہونے کےباوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔وزیراعظم نے کہا کہ 2022 میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان میں تباہی آئی، پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جن کا موسمیاتی تبدیلی میں کوئی کردار نہیں، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا۔شہباز شریف نے کہا کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، عالمی منڈی میں مہنگائی کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک متاثر ہوئے، سعودی عرب سمیت دوست ممالک نے پاکستان کی مدد کی۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔وزیراعظم کی غزہ کے حوالے سے بات پر عالمی اقتصادی فورم کا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ میرے مرحوم والد اور چچا غریب کسان کے بچے تھے، میرے مرحوم والد نے انتہائی محنت سے 1965 میں اسٹیل انجینئرنگ کمپنی بنائی، 2 جنوری 1972 میں وہ اسٹیل کمپنی نیشنلائز ہوگئی۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / پاکستان کے سامنے مہنگائی کا شدید مسئلہ ہے، وزیر اعظم شہباز شریف
پاکستان کے سامنے مہنگائی کا شدید مسئلہ ہے، وزیر اعظم شہباز شریف




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments