اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سفیروں کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارتی شہر ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا مسئلہ اٹھایا۔اعلامیے کے مطابق منیر اکرم نے مسئلے پر یو این الائنس فار سویلائزیشن کو لکھے خط کے مندراجات بھی پیش کیے۔خط کے متن کے مطابق پاکستان ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر کی مذمت کرتا ہے۔منیر اکرم کا کہنا تھا کہ صدیوں پرانی بابری مسجد کو 1992ء میں المناک طور پر منہدم کیا گیا، قابلِ مذمت فعل کے باوجود ذمے داروں کو بری کردیا گیا۔پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ بابری مسجد کی جگہ پر مندر بنانے کی بھی اجازت دی گئی۔
Home / Breaking News, News, World / پاکستان نے او آئی سی اجلاس میں رام مندر کی تعمیر کا مسئلہ اٹھا دیا
پاکستان نے او آئی سی اجلاس میں رام مندر کی تعمیر کا مسئلہ اٹھا دیا
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments