پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت لون پروگرام پر مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کی بات چیت کامیاب ہونے کی صورت میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو 1 اعشاریہ 1 ارب ڈالرز کی آخری قسط ملے گی۔آئی ایم ایف کی جانب سے اعلامیہ آج جاری ہونے کا امکان ہے، موجودہ پروگرام کی تکمیل کے بعد پاکستان آئی ایم ایف سے 4 سال کے نئے پروگرام کا بھی خواہش مند ہے، جس میں قرض کی مالیت ساڑھے 7 ارب ڈالرز ہوسکتی ہے۔دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام پر تبادلۂ خیال ہوا۔وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں پیشرفت سے آگاہ کیا، اس دوران پاکستان میں معاشی اصلاحات سے متعلق اہداف کے لیے امریکی تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے قرض کی آخری قسط پر مذاکرات مکمل
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments