وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ملک توانائی، موسمیاتی تبدیلی اور زراعت و دیگر شعبوں میں مل کر کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بات امریکی صدر جو بائیڈن کو اپنے جوابی خط میں کہی۔ وزیراعظم شریف نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی اور گرین الائنس اقدام میں تعاون خوش آئند ہے۔ انکا کہنا تھا کہ خطے کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے حصول کےلیے بھی مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ امریکا کے ساتھ عالمی امن و سلامتی کےلیے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف کو ان کے منصب سنبھالنے کے بعد خط لکھا تھا۔ جس میں انہوں نے نومنتخب حکومت کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں اہم ہے۔امریکی صدر نے مزید تحریر کیا تھا کہ دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا اور صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کےلیے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم کا امریکی صدر کو جوابی خط
پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم کا امریکی صدر کو جوابی خط



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِاعظم نے بلا لیا
Posted in: News, Sportsمعاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے والے پاکستان کے نوجوان فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلا لیا۔ ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر چلائی گئی تھی جس کے بعد اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیرِ اعظم ہاؤس بلا […]
Read More
Post your comments