class="post-template-default single single-post postid-847 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ کا حکومت سے اسرائیل کیخلاف جنوبی افریقہ کی حمایت کا مطالبہ

پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمٰی زاہد نے حکومتِ کینیڈا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی درخواست کی حمایت کرے۔جنوبی افریقہ نے اسرائیل پرغزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے جرائم کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا ہے۔ تاہم جسٹن ٹروڈو کی حکومت نے ابھی تک اس حوالے سے کسی ردِعمل کا اظہار نہیں کیا۔کینیڈا فلسطین پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی صدر سلمٰی زاہد نے حکومتِ کینیڈا سے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی درخواست کی حمایت کرے۔یاد رہے کہ اس سے قبل سلمٰی زاہد سمیت متعدد ارکان پارلیمنٹ نے وزیرِاعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو کو غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر راضی کر لیا تھا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter