class="post-template-default single single-post postid-3240 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پاکستانی نژاد حمزہ یوسف پر شدید دباؤ، اسکاٹش فرسٹ منسٹر کے عہدے سے مستعفی

پاکستانی نژاد اسکاٹش حمزہ یوسف نے اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اپنے بیان میں حمزہ یوسف کا کہنا تھا کہ نئے چیف منسٹر کے انتخاب تک ذمہ داریاں ادا کرتا رہوں گا۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسکاٹش گرین پارٹی کیساتھ گزشتہ ہفتہ شرکت اقتدار کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد حمزہ یوسف پر استعفیٰ دینے کےلیے دباؤ تھا۔حمزہ یوسف کو رواں ہفتہ گرین پارٹی کے علاوہ اسکاٹش لیبر پارٹی کی تحریک عدم اعتماد کا بھی سامنا تھا۔اسکاٹش نیشنل پارٹی کے لیڈر حمزہ یوسف نے آزادی کی حامی جماعت البا پارٹی سے اتحاد کا امکان رد کردیا تھا۔خیال رہے کہ حمزہ یوسف نے مارچ 2023 میں فرسٹ منسٹر کا عہدہ سھنبالا تھا۔ حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کے عہدے تک پہنچنے والے پہلے پاکستان نژاد اسکاٹش تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فرسٹ منسٹر بننے سے قبل حمزہ یوسف ہیلتھ اور جسٹس منسٹر کے عہدوں پر بھی تعینات رہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter