class="post-template-default single single-post postid-4430 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ٹیکساس: سفید فام امریکی خاتون کی مسلم کمسن بچوں کو سوئمنگ پول میں ڈبونے کی کوشش

ٹیکساس میں مسلم خاتون کے کمسن بچوں کو سفید فام امریکی خاتون نے سوئمنگ پول میں ڈبونے کی کوشش کی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نقاب پوش خاتون کو دیکھ کر سفید فام خاتون پول میں کودی اور کمسن بچوں کو ڈبو دیا۔مذہبی منافرت کا واقعہ فلسطینی امریکی خاتون اور اس کے بچوں کے ساتھ پیش آیا، افریقی مرد نے مسلم امریکی خاتون اور اس کے بچوں کو سفیدفام خاتون سے بچایا۔مسلم خاتون کا 6 برس کا بیٹا بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ 3 برس کی بچی کو بمشکل بچایا گیا۔مسلم خاتون نے بچوں کو بچانےکی کوشش کی تو سفید فام امریکی خاتون نے اس کا حجاب نوچ لیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔مسلم خاتون اور اس کے بچوں کو مارنے کی کوشش کرنے والی سفید فام عورت کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس حوالے سے ٹیکساس کے رکن اسمبلی سلمان بھوجانی نے کہا ہے کہ نسل پرستانہ اور اسلاموفوبیا کے اس واقعے نے دہلا دیا ہے، متاثرہ خاندان کی ہر ممکن خدمت کے لیے تیار ہوں۔

امریکا میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 8 زخمی

امریکا کی ریاست آرکنسا میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک اور 8 کو زخمی کردیا۔غیر ملکی میڈیا کےمطابق فائرنگ کا واقعہ گراسری اسٹور میں پیش آیا۔زخمیوں میں دو پولیس افسر بھی شامل ہیں۔ حملہ آور کو پولیس نے فائرنگ کرکے زخمی کیا اور گرفتار کرلیا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter