class="post-template-default single single-post postid-2924 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ہونے والی عید ملن تقریب تنازع کا شکار

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ہونے والی عید ملن تقریب تنازعے کا شکار ہوگئی۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم رشی سونک کی طرف سے عید ملن تقریب آج ہوگی۔حکمران جماعت کنزرویٹیو پارٹی کے رہنماؤں سمیت کاروباری رہنماؤں نے عید ملن پارٹی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق عید ملن پارٹی کا بائیکاٹ حکومت کی طرف سے اسرائیل کی حمایت پر کیا گیا ہے۔ترجمان ڈاؤننگ اسٹریٹ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ سے متعلق انسانی خدشات کو سمجھتے ہیں۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعیدہ وارثی سمیت دو دیگر ٹوری ارکان پارلیمنٹ عید ملن کے بائیکاٹ کا ارادہ رکھتے ہیں۔ترجمان ڈاؤننگ اسٹریٹ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم رشی سونک عید ملن اور مسلمانوں کی خدمات کی خوشی منانے کے منتظر ہیں۔واضح رہے کہ سعیدہ وارثی نے غزہ کے تنازعے کے سبب ہی 2014 میں ڈیوڈ کیمرون کی کابینہ سے بطور فارن آفس منسٹر استعفیٰ دیا تھا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter