سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی جماعت ریپبلکن کی جانب سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں، انہوں نے امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا سے بھی پرائمر ی الیکشن جیت لیا، صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل نکی ہیلی کو آبائی ریاست میں شکست، نکی ہیلی کی مہم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پانچ مارچ کو سپر ٹیوزڈے تک دوڑ میں شامل رہیں گی جب 16 ریاستیں ایک ہی دن ووٹ ڈالیں گی۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کی سابق گورنر نکی ہیلی کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔نکی ہیلی شکست کے باوجود صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہیں، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن صدارتی نامزدگی کے دوڑ میں بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل نیو ہیمپشائر کا پرائمری الیکشن بھی اپنے نام کیا تھا۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیت کے بعد پارٹی سے خطاب میں کہا کہ وہ صدر جو بائیڈن کو شکست دینے کیلئے تیار ہیں ۔دوسری جانب نارتھ کیرولائنا سے شکست کے باوجود نکی ہیلی نے صدارتی نامزدگی کی دوڑ سے دست بردار ہونے سے انکار کیا ہے۔ نکی ہیلی 2011سے 2017کے دوران نارتھ کیرولائنا کی گورنر بھی رہ چکی ہیں۔ واضح رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں نکی ہیلی اقوامِ متحدہ میں بطور امریکی سفیر تعینات تھیں۔
Home / Breaking News, News, World / ٹرمپ کا تیسری بار صدارتی امیدوار بننا یقینی، جنوبی کیرولینا کا پرائمری الیکشن بھی جیت لیا
ٹرمپ کا تیسری بار صدارتی امیدوار بننا یقینی، جنوبی کیرولینا کا پرائمری الیکشن بھی جیت لیا
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments