class="post-template-default single single-post postid-4175 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

وفاقی حکومت کے لیے 16 ہزار میگا واٹ سرپلس اور مہنگی بجلی سب سے بڑا چیلنج بن گئی۔

وفاقی حکومت کے لیے 16 ہزار میگا واٹ سرپلس اور مہنگی بجلی سب سے بڑا چیلنج بن گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگی بجلی کے چیلنج سے نمٹنےکےلیے 4 اہم فیصلوں کی ہدایت کردی اور پاور ڈویژن سے ان فیصلوں پر عمل درآمد رپورٹ 30 جون تک طلب کرلی۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے گھریلوں صارفین کےلیے سبسڈی ختم کرکے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے براہ راست سبسڈی دینے کا پلان طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اسپیشل اکنامک زون میں صنعتوں کو سستے دام بجلی دینےکےلیے اسپیشل ٹیرف تیار کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم آفس کے ذرائع کے مطابق ان اقدامات سے سر پلس بجلی کو کھپانے میں مدد ملے گی۔غیر معیاری پنکھے بدلنے کےلیے کمرشل بینکوں اور مائیکرو فنانس اداروں سے فنانسنگ لینے کا امکان ہے، وزیراعظم نے معیاری پنکھوں کی پیداوار بڑھانے کےلیے بھی پلان طلب کرلیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter