class="post-template-default single single-post postid-1841 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

وزیر اعظم کیلئے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی سیکریٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرا دیے گئے

وزیرِ اعظم کے لیے اتحادی جماعتوں کے امیدوار شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی سیکریٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرا دیے گئے۔وزارت عظمیٰ کے لیے کل شہباز شریف کا عمر ایوب سے مقابلہ ہو گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم پاکستان کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم کا انتخاب اتوار 3 مارچ کو ہو گا۔اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی 2 مارچ دن 2 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سہ پہر 3 بجے تک عمل میں لائی جائے گی۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق وزیرِ اعظم کا انتخاب ڈویژن کے ذریعے ہو گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter