class="post-template-default single single-post postid-3716 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے جیل ریفارمز کا جامع پلان طلب کر لیا

پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے جیل ریفارمز کا جامع پلان طلب کر لیا۔لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصل آباد اور راولپنڈی میں ویمن جیلوں کےقیام کی منظوری دی گئی۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئی جیلوں کو شہر سے باہر قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔انہوں نے پنجاب کے بخشی خانوں اور لاک اپس کے ری ویمپنگ پراجیکٹ کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں جیلوں سے جرائم پیشہ افراد کےممکنہ بیرونی رابطوں پر اظہارِ تشویش کیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اجلاس میں جیلوں کی سائبر سیکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہدایت بھی کی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter