class="post-template-default single single-post postid-2741 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے۔وزیرِ اعظم اپنے وفد کے ہمراہ کمرشل فلائٹ کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔شہباز شریف آج رات مدینہ میں قیام کریں گے۔وزیرِ اعظم عمرے کی ادائیگی اور روضۂ رسولﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔وزیرِ اعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سرمایہ کاری کے لیے مراعات پر بریفنگ دیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف کا بیرون ملک کا یہ پہلا دورہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور وفد کے ارکان سفری اخراجات اپنی ذاتی جیب سے ادا کریں گے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter