class="post-template-default single single-post postid-4126 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

وزیراعظم نے دورۂ چین کو تعلقات میں نئی جہت کا اضافہ قرار دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ چین کو دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئی جہت کا اضافہ قرار دیاوزیراعظم شہباز شریف اپنا 5 روزہ دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔اس سے قبل شانشی صوبے کے نائب گورنر، اعلیٰ چینی و پاکستانی سفارتی اہلکاروں نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ اقتصادی شراکت داری سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے، دورے کی مثبت پیش رفت کے اثرات طویل مدت تک قائم رہیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ چینی قیادت، صدر اور وزیراعظم کا مہمان نوازی پر دل سے شکر گزار ہوں، پاکستان اور چین کی دوستی لازوال اور بے مثال ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت چینی کاروباری شخصیات سے ملاقات ہوئی۔ چینی سرمایہ کاروں کی پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے کہا کہ چین کی انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، معدنیات و دیگر شعبوں میں ترقی قابل تقلید ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter