دبئی :انگلینڈ چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈز کے آئندہ افتتاحی ایڈیشن کے ایک بھرپور لائن اپ تیار کرلی ہے۔ انگلینڈ چیمپئنز کیون پیٹرسن، روی بوپارا، ایان بیل، سومت پٹیل، اویس شاہ، فلپ مسٹرڈ، کرس شوفیلڈ، ساجد محمود، اجمل شہزاد، عثمان افضل، ریان سائیڈبوٹو ، اسٹیفن پیری، اسٹورٹ میکر، اور کیون اوبرائن کو اپنے اسکواڈ میں جگہ دی ہے۔یہ ٹیم پراوین شرما، عمر العمراور بالی ووڈ اسٹار جیکولین فرنینڈز کی ملکیت ہے جس سے ایک دلچسپ سیزن کا وعدہ کیا ہے۔پراوین شرما نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم میں کیون پیٹرسن اور ایان بیل جیسے لیجنڈز موجود ہیں جو غیرمعمولی کارکردگی دکھائیں گے۔ جائیدادوں کے کاروبار سے وابستہ عمر العمر کے مطابق ہماری بیٹنگ لائن بہت مضبوط ہے اور ہم ایک دلچسپ سیزن کی توقع کررہے ہیں۔ جبکہ بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کہتی ہیں کہ ٹیم ایک بھرپور تفریح فراہم کرے گی ۔
ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈزکےلئے انگلینڈ چیمپئنز نے اسکواڈ تیار کرلیا


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments