حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے دوبارہ پارٹی کی صدارت سنبھالنے کی درخواست کردی۔لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ن لیگ پنجاب کے اجلاس کی تجاویز نواز شریف کو چین سے واپسی پر پیش کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی خامیوں اور کوتاہیوں پر قابو پائیں گے، پارٹی کا بیانیہ اب بھی وہی رہے گا، جس کی منظوری میاں نواز شریف دیں گے۔ن لیگ پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ 2017ء میں ایک جبر ہوا تھا، میاں نواز شریف کو پارٹی سے الگ کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی گئی ہے، پارٹی قائد عدالتوں سے سرخرو ہوئے ہیں۔رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ شہبازشریف ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی جبکہ مریم نواز پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے شہباز شریف اور مریم نواز کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، ن لیگ ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے، اظہار رائے پر کوئی قدغن نہیں ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ پارٹی اپنی وفاق اور پنجاب حکومت کیساتھ بھرپور انداز میں کھڑی ہے، میاں نواز شریف دوبارہ پارٹی کی قیادت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام عہدیداروں نے سیاسی صورتحال پر موثر تجاویز دی ہیں، نواز شریف دن رات ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ن لیگ کو جب جب موقع ملا، ملک کو ترقی دی، عوام کو سہولتیں دی ہیں، عوام کی زندگی کو آسان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اظہار رائے ہر سیاسی کارکن کا حق ہے، ہم ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرتے ہیں، نواز شریف جو بیانیہ دیں گے وہی بیانیہ رہے گا، چاہے وہ مزاحمت کا ہو یا مفاہمت کا ہو۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن آگے بڑھے گی، ہم نے قائد کا عہدہ تخلیق کیا تھا لیکن پارٹی میں آپریشنل عہدہ صدر کا ہی ہے۔
ن لیگ کی نواز شریف سے پارٹی صدارت سنبھالنے کی درخواست
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments