class="post-template-default single single-post postid-838 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ن لیگ اور پی ٹی آئی کی مقبولیت میں فرق کم رہ گیا

پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مقبولیت میں فرق کم رہ گیا۔نواز شریف کی واپسی نے پنجاب میں مسلم لیگ ن کی گرتی ہوئی مقبولیت کو سنبھالا دیا، صوبے میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی مقبولیت کے درمیان بڑا فرق اب معمولی سا رہ گیا، پلڑا ن لیگ کی طرف جانے لگا۔گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق مارچ 2023  میں پنجاب میں پی ٹی آئی کی پسندیدگی 45  فیصد اور مسلم لیگ ن کی 24 فیصد تھی۔دسمبر 2023 میں پی ٹی آئی کی پسندیدگی 34  فیصد اور مسلم لیگ ن کی 32  فیصد ہوگئی، دونوں میں 2 فیصد کا فرق رہ گیا۔سندھ میں پیپلز پارٹی 42 فیصد ووٹروں کی پسند، پی ٹی آئی کے لیے 19 فیصد پسندیدگی دیکھنے میں آئی۔خیبر پختونخوا میں 45 فیصد ووٹروں کی پہلی ترجیح پی ٹی آئی، جمعیت علما اسلام، مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو مجموعی طور پر 31  فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter