class="post-template-default single single-post postid-1995 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو جہلم کا تعلیمی اداروں میں روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد

والدین اپنے اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کو موٹر بائیک اور گاڑی ڈرائیو نہ کرنے دیں.انسپکٹر ابرار اسحاق
جہلم (محمد زاہد خورشید) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو جہلم کا تعلیمی اداروں میں روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد۔ سیشن میں اے پی ایس سکول اینڈ کالج راولپنڈی ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چکوہا اور اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم کے طلباء و اساتذہ نے شرکت کی۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو جہلم نے انسپکٹر جنرل NHMP سلمان چوہدری کی خصوصی ہدایات کی روشنی اور سیکٹر کمانڈر این فائیو نارتھ ٹو جہلم SP سجاد حسین بھٹی کی زیرِ نگرانی اے پی ایس سکول اینڈ کالج راولپنڈی ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چکوہا اور اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں روڈ سیفٹی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلباء ، اساتذہ کو ٹریفک قوانین سے روشناس کروایا گیا۔ موٹر سائیکل سواروں کے لیے سیفٹی ہیلمٹ اور سائیڈ ویو مررز کے استعمال کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ سیکٹر موبائل ایجوکیشن یونٹ انچارج SPO ابرار اسحاق نے روڈ سیفٹی پر بریفنگ دی اور روڈ پر اپنی اور دوسروں کی سیفٹی کو یقینی بنانے پہ زور دیا۔ اس موقع پر روڈ استعمال کنندگان پر زور دیا کہ روڈ پر ذمہ داری کا احساس کریں۔ روڈ سیفٹی کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کریں۔ مزید براں حدِ رفتار کا خیال رکھیں۔ موٹر سائیکل سوار سیفٹی ہیلمٹ اور سائیڈ ویو مررز کے استعمال کو یقینی بنائیں اور چھوٹے بچوں کو روڈ کراسنگ کے بنیادی اصولوں سے متعارف کروائیں۔ مزید یہ کہ ڈرائیور حضرات پیدل چلنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ NHMP سیکٹر نارتھ ٹو کی ٹیم نے اس موقع پر روڈ سیفٹی کو مختلف بینرز اور سٹینڈیز کی مدد سے نمایاں کِیا اور مختلف روڈ سیفٹی پیغامات پر مشتمل بینرز آویزاں کیے۔ سیشن میں روڈ سیفٹی سے متعلقہ کوئز پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جس کے دوران حاضرین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے روڈ سیفٹی سے متعلقہ سوالات پوچھے گئے۔جس میں سکول کے بچوں اور اساتذہ نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ درست جوابات دینے والے افراد میں گفٹ ہیمپرز اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ جس کو حاضرین نے سراہا۔سکول کے سربراہان نے بھی NHMP سیکٹر نارتھ ٹو جہلم کی اس کاوش کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter